ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہائی کورٹ نے اعظم خاں کے خلاف کیا وارنٹ جاری

ہائی کورٹ نے اعظم خاں کے خلاف کیا وارنٹ جاری

Thu, 02 Mar 2017 10:51:07    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )الہ آبادہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اکھلیش کے قریبی اورآبی کارپوریشن کے چیئرمین اعظم خاں کے خلاف وارنٹ جاری کیاہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ وارنٹ آبی کارپوریشن کے انجینئر کی برخاستگی کو لے کر ہے، اس سے ان کی مشکلیں اور بھی بڑھ سکتی ہیں۔ ایس پی حکومت میں کابینہ وزیر اعظم خاں آبی کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے کسی معاملے میں آبی کارپوریشن کے انجینئر کو برخاست کر دیا تھا جس پر متاثر نے سوالیہ نشان لگا کر ہائی کورٹ میں مقدمہ دائرکر دیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت ملی تھی۔ سپریم کورٹ نے یوپی پانی کارپوریشن کے سربراہ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو کارپوریشن کے سربراہ کے عہدے پر بنے رہنے دیاجائے۔اس کے بعددرخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی تھی۔ بتا دیں کہ رام سیوک شکلا نے سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں اعظم خان کو اترپردیش کے آبی کارپوریشن کے سربراہ سے ہٹانے کی مانگ کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل وشنوجین کاکہناتھاکہ اعظم خان کی تقرری اترپردیش کے آبی کارپوریشن کے سربراہ کے طورپرصرف تین سال کے لئے ہوئی تھی۔ تووہی بدھ کو ہائی کورٹ نے انجینئر برخاست کے معاملے میں وارنٹ جاری کیاگیاہے۔


Share: